انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مخنث کا حشرکیا ہوگا؟ خنثیٰ بھی انسان ہی ہیں، وہ بھی مردوں اور عورتوں کی طرح احکامِ شریعت کے مکلف ہیں؛ البتہ جیسے مردوں وعورتوں کے احکام میں فرق ہے؛ اسی طرح خنثیٰ کبھی مرد کے حکم میں ہوتے ہیں اور کبھی عورتوں کے اور کبھی مرد وعورت کے ملے جلے احکام جاری ہوتے ہیں اور جوبھی احکام شریعت کا مکلف ہے، حساب وکتاب اور ثواب وعقاب ان سے متعلق ہوگا، اس لئے آخرت میں خنثیٰ کے ساتھ بھی حساب اور جزاء کا معاملہ ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۴۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)