انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مقنا یہ بستی خلیج عقبہ (ایلہ) کے کنارے آباد تھی، اس کی حیثیت ایک بندرگاہ کی تھی یاقوت اور بلاذری دونوں نے لکھا ہ کہ یہاں کے باشندے یہودی تھے؛ مگریہ کسی نے نہیں لکھا ہے کہ وہ یہاں کب آباد ہوئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جومعاہدہ کیا تھا اس سے پتہ چلتا ہے کہ شکار ماہی، کتائی اور زراعت ان کا خاص پیشہ تھا۔ (فتوح البلدان:۶۷) اہلِ مقنا کے معاہدہ کے سلسلہ میں کچھ قابل غور باتیں ہیں جن کا تذکرہ آگے آئے گا۔