انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قمار بازی عرب جاہلیت میں قمار بازی کے بھی بہت شائق تھے،زیادہ تر ازلام کے ذریعہ جُوا کھیلا جاتا تھا،ازلام جو ا کھیلنے کے خاص تیر ہوتے تھے،جن پر پر نہیں لگے ہوتے تھے،ان کی تعداد دس ہوتی تھی،ہر ایک تیر کا جُدا جُدا نام ہوتا تھا،بالترتیب ان کے نام یہ تھے(۱)غذ (۲)توام(۳)رقیب (۴)نافس (۵)حلس(۶)مبل(۷)معلی (۸)فسیح (۹)ملیح (۱۰)دینر ۔ان میں سے ہر ایک تیر کا ایک خاص حصہ ہوتا تھا مثلاً غذ کا ایک حصہ، توام کے دو،رقیب کے تین، اسی طرح ایک ایک بڑھتا جاتا یہاں تک کہ معلی کے ساتھ حصہ قرار پائے باقی آخر کے تین تیروں کا کوئی حصہ نہ تھا،دس مال دار لوگ موٹی موٹی بکریوں کو مول لیتے اوران کو ذبح کرکے اٹھائیس حصوں پر تقسیم کرتے،تمام تیروں کو ایک ترکش میں ایک شخص کے ہاتھ میں دے دیتے وہ ایک ایک تیر نکال نکال کر ایک ایک شخص کے ہاتھ دیتا جاتا جو تیر جس شخص کے پاس آتا اسی کے موافق اس کو حصہ مل جاتاپچھلے تین تیر جن کے ہاتھ میں آتے وہ تینوں محروم رہتے یہ جواخانہ کعبہ کے اندر ہبل کے سامنے کھیلا جاتا تھا،ایک طریقہ قماربازی کا یہ تھا کہ تھوڑی سی ریت جمع کرکے کوئی دچیز اس میں چھپادیتے اس کے بعد اس ریت کی دوڈھیریاں کردیتے اوردریافت کرتے کہ بتاؤ وہ چیز کون سی ڈھیری میں ہے جو شخص ٹھیک بتادیتا وہ جیت جاتا اورجو غلط بتاتا وہ ہار جاتا۔