انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غیرآباد مسجد میں نمازِ جمعہ درست ہے؟ کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ اس مسجد میں نمازِ پنج وقتہ جماعت کے ساتھ ادا ہوتی ہو، فقہاء لکھتے ہیں کہ اگربادشاہ اپنے خدام کے ساتھ ایسے گھر میں جمعہ کی نماز پڑھ لے جہاں عام لوگوں کوبھی آنے کی اجازت ہوتوجمعہ کی نماز ادا ہوجائے گی، فتاویٰ ہندیہ میں ہے: السُّلْطَانُ إذَاأَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بِحَشَمِهِ في دَارِهِ فَإِنْ فَتَحَ بَابَ الدَّارِ وَأَذِنَ إذْنًا عَامًّا جَازَتْ صَلَاتُهُ شَهِدَهَا الْعَامَّةُ أولم يَشْهَدُوهَا۔ (الفتاویٰ الہندیہ:۱/۱۴۸) توجب عام جگہوں میں نمازِ جمعہ دُرست ہے توایسی مسجد میں بدرجۂ اولیٰ درست ہوگی۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۴۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)