انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت فراس بن نضرؓ نام ونسب فراس نام،والد کانام نضرتھا، نسب نامہ یہ ہے، فراس بن نضر بن حارث ابن علقمہ بن کلدہ بن عبدمناف بن عبدار بن قصی،ماں کا نام زینب تھا،نانہالی شجرہ یہ ہے زینب بنت بناش بن زرارہ بن اسد بن عمروبن تمیم تمیمی۔ اسلام وہجرت مکہ میں ابتدا میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۱:۹۰) شہادت ان کی مدنی زندگی کے حالات کچھ نہیں معلوم،حضرت عمرؓ کے زمانہ میں شام کی لڑائیوں میں شریک ہوئے اوراس سلسلہ کے مشہور معرکہ یرموک میں جام شہادت پیا۔ (اصابہ واستیعاب،ترجمہ فراس)