انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شام پراحمد بن طولون کا قبضہ سنہ۲۶۴ھ میں ماجور نامی ایک ترک شام کی حکومت پرمامور تھا، اس کا انتقال ہوا تواس کے بیٹے نے شام کی حکومت اپنے ہاتھ میں لی، احمد بن طولون یہ خبر سن کرمصر میں اپنے بیٹے عباس کواپنا قائم مقام بناکرخود دمشق کی طرف متوجہ ہوا، ترک زادے نے اطاعت اختیار کی اور ابن طولون نے سنہ۲۶۴ھ میں دمشق اور اس کے تمام علاقے پرقبضہ کرلیا اور دوبرس تک ملکِ شام میں قیام کرکے اس ملک کا ہرطرح اطمینان بخش انتظام کیا اور سنہ۲۶۶ھ میں شام سے مصر کی طرف روانہ ہوا، اس طرح احمد بن طولون کی حکومت میں مصروشام دونوں ملک آگئے۔