انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خاندان حمود کا آخری بادشاہ محمد اصغر اس کے بعد محمد اصغر بن ادریس بن علی بن حمود مالقہ کے تخت پر بیٹھا،۴۵۱ھ میں بادیس بن حابوس بادشاہ غرناط نے مالقہ پر حملہ کرکے محمد اصغر کو مالقہ سے بے دخل کردیا،محمد اصغر مالقہ سے المیر یہ چلا آیا اور ۴۵۶ ھ تک یہاں بحالتِ پریشان مقیم رہا،۴۵۶ھ میں ملیلہ(افریقہ) والوں کی درخواست پر افریقہ چلا گیا،اور وہاں کی حکومت اپنے ہاتھ میں لے کر ۴۶۰ھ تک حکومت کرتا رہا،محمد اصغر خاندانِ حمود کا آخری بادشاہ تھا،جس نے مالقہ میں ۴۵۱ ھ تک حکومت کی،اسی خاندانِ حمود کا ایک اورشخص قاسم بن محمد الملقب بہ واثق باللہ صوبہ جزیرہ میں حکمران تھا،وہ بھی ۴۵۰ھ تک حکمران رہا،معتضد بن ابوالقاسم بن عباد بادشاہ اشبیلیہ نے حملہ کرکے ۴۵۰ھ میں جزیرہ پر قبضہ کرکے قاسم بن محمد کو گرفتار کرلیا،اس طرح خاندانِ حمود کی حکومت کا اندلس سے خاتمہ ہوا