انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عبداللہ بن حارثؓ نام ونسب عبداللہ نام،والد کا نام حارث تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے،عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی، ماں کا نام عزیہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے عزیہ بنت قیس، بن طریف بن عبدالعزیٰ بن عامرہ بن عمیرہ بن ودیعہ بن حارث بن فہر، آبائی نام عبدشمس تھا، اسلام کے بعد آنحضرتﷺ نے عبداللہ رکھا تھا۔ (ابن سعد،جزء۴،ق۱:۳۳) اسلام وہجرت فتح مکہ کے پہلے اسلام قبول کرکے مدینہ آئے۔ (ابن سعد،جزء۴،ق۱:۳۳) غزوات گوان کی شرکت غزوات کی تصریح و تفصیل نہیں ملتی،لیکن اس قدر مسلم ہے کہ اس شرف سے محروم نہ تھے۔ وفات چنانچہ کسی غزوہ میں آنحضرتﷺ کے ساتھ نکلے،وادی صفرا میں پہنچ کر وفات پاگئے،آنحضرت نے اپنے پیراہن مبارک میں کفنا کر دفن کیا اور فرمایا کہ ان کو سعادت مل گئی۔ (اصابہ:۴/۵۱،وابن سعد حوالہ مذکور)