انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تقدیر تقدیر پر ایمان اگرچہ قرآن پاک میں ایمان کےسلسلے میں اس کا ذکر کہیں نہیں آیا مگر اس کا اعادہ باربار قرآن میں اتنی بار ہوا ہے کہ اس کی اہمیت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ اس کو بھی ایمانیات میں جگہ دی جائے،چنانچہ بعض صحیح حدیثوں میں یہ ایمانیات کی آخری کڑی قرار بھی دی گئی ہے اورسلسلہ توحید میں اسلام نے اللہ تعالی کی وسعت قدرت اورمشیت مطلقہ کا جو نقشہ کھینچا ہے،اس کا لازمی نتیجہ بھی یہی ہونا چاہئے۔