انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** استسقاء اَللّٰهُمَّ ضَاحَتْ جِبَالُنَا وَاغْبَرَّتُ أَرْضُنَا وَهَامَتْ دَوَابَّنَا مُعْطِىَ الْخَيْرَاتِ مِنْ أَمَاكِنِهَا وَمُنْزِلَ الرَّحْمَةِ مِنْ مَعَادِنِهَا وَمُجْرَى البَرْکَاتِ عَلى أَهْلِهَا بِالْغَيْثِ الْمُغِيْثِ أَنْتَ الْمُسْتَغْفَرُ الَغَفَّارُ فَنَسْتَغْفِرُکَ لِلْجَامَّاتِ مِنْ ذُنُوبِنَا وَنَتُوبُ إإلَيْکَ مِنْ عَوامِ خَطَايَانَا اَللّٰهُمَّ فَأَرْسِلْ السَّمَاءَ عَلَيْنَا مِدْرَارًوَاَ وْصِلْ بِالْغَيْثِ وَاكْفًا مِنْ تَحْتِ عَرْشِکَ حَيْثُ يَسْقِيْنَا وَيَعُودُ عَلَيْنَا غَيْثًا مُغِيْثًا عَامًا طَبَقًا مُجَلَّلاً غَدْقًا خَصْيبًا رَائِعًا مُمَّرَعَ النَبَاتِ (حصن:۳۳۵،مسند ابو عوانہ) ترجمہ:اے اللہ ہمارے پہاڑ بے آب وگیاہ ہوگئے،ہماری زمین گرد آلود ہوگئی، جانور پیاسے تڑپنے لگے، اے بھلائیوں کے خزانے سے دینے والے اوررحمت کو اس کی کانوں سے نازل فرمانے والے اوربرکت والوں پر فریاد رس بارش سے برکتیں برسانے والا تو ہی وہ ذات ہے جس سے بخشش مانگی جائے تو ہی بڑا بخشنے والا ہے، تجھ سے بڑے گناہوں کی معافی کے طالب ہیں اور عام خطاؤں سے توبہ کرتے ہیں،اے اللہ ہم پر موسلا دھار برسنے والا بادل بھیج دے،بارش کو جلد پہنچادے،اپنے عرش کے نیچے سے بھیج کہ ہمیں نفع پہنچائےاور تمام زمین پر چھائے،پھیلنے والی ہو جل تھل ہو ارزانی ،خوشحالی ،سرسبزی شادابی،گھاس چارہ اگانے والی ہو۔