انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صلوٰۃ توبہ واستغفار حضرت ابو بکرصدیقؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، جس آدمی سے کوئی گناہ ہوجائے،وہ وضو کرے نماز پڑھے اوراللہ سے گناہ کی معافی چاہے تو اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرمادیتے ہیں۔ (مشکوٰۃ:۱۱۷،تحفۃ الذاکرین:۱۵۲) فائدہ:خدانخواستہ کبھی کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو فوراً توبوبہ کرے ،تاخیر نہ کرے کہ دل سیاہ ہوجاتا ہے بہتر یہ ہے کہ دورکعت توبہ کی نماز پڑھ کر لجاجت وندامت وگریہ وزاری کے ساتھ دعا کرے، نماز کا موقعہ نہ ہو تو ندامت وگریہ کے ساتھ توبہ واستغفار کرے۔ حضرت ابو درداء کی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا آدمی جو بولتا ہے لکھ لیا جاتا ہے، جب کوئی غلطی یا گناہ سر زد ہوجائے اور وہ اللہ سے توبہ کرنا چاہے توہاتھ اٹھا کر اللہ تعالی سے یہ دعا کرے، اے اللہ میں توبہ کرتا ہوں، اب کبھی دوبارہ نہیں کروں گا، پس اسے معاف کردیا جاتا ہے تاوقتیکہ وہ دوبارہ پھر یہ فعل نہ کرے۔ (حاکم،تحفۃ الذاکرین:۱۵۸)