انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غزوہ ٔ تبوک بیہقی او رابن اسحاق نے روایت کی ہے کہ غزوۂ تبوک میں نبی کریمﷺ نے حضرت خالد بن ولید کو چار سو سوار دیکر اکیدر کی جانب روانہ کیا یہ دومۃ الجندل کا حاکم اور سرکش تھا، آپﷺ نے حضرت خالد بن ولید سے فرمایا کے اکیدر نیل گائے کا شکار کھیلنے کے لیے رات کو نکلے گا تم اسے گرفتار کرلوگے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا حضرت خالد بن ولید خاموشی کے ساتھ پہنچے اور اس کے قلعے کے پاس چھپ گئے ،رات کو اس کے قلعے کے پاس چند نیل گائیں آئیں اور قلعے کی دیوار سے اپنی کمر کو رگڑنے لگیں، اکیدر کی آنکھ کھل گئی، وہ رات کو باہر نکل آیا اور نیل گایوں کے پیچھے شکار کی غرض سے ہولیا،حضرت خالدؓ نے اس کا محاصرہ کرکے اس حاکم کو گرفتار کرلیا، اس کا بھائی اور اس کا لڑکا ماراگیا،حضرت خالدؓ اس کو گرفتار کرکے لائے نبی کریمﷺ نے اس سے جزیہ مقرر کیا اور اسکو رہا کردیا۔