انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱۰)امام حرم عمروبن دینار الحافظ (۱۲۶ھ) صحابہ میں سے حضرت ابنِ عباسؓ، حضرت ابن عمرؓ، حضرت جابرؓ، حضرت انس بن مالکؓ کے اور تابعین میں سے ابوالشعثاء اور طاؤس، کریب، مجاہد کے شاگرد تھے، امیرالمؤمنین فی الحدیث شعبہ، ابن جریج، سفیان الثوری، حضرت حماد بن سلمہ، سفیان بن عیینہ اور حماد بن ابی سلیمان آپ کے شاگرد تھے، شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے حدیث میں عمروبن دینارؒ سے اثبت کسی کونہیں پایا، آپ صرف محدث نہیں فقیہ بھی تھے، عبداللہ بن ابی نجیح رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے عمروبن دینارؒ، عطاء بن ابی رباحؒ، مجاہدؒ اور طاؤسؒ سے کسی کوفقہ میں زیادہ نہیں پایا۔ اِن ائمہ روایت میں پانچ اور حضرات کا بھی ترجمہ شامل کرلیجئے، اس دور میں روایت پر توجہ زیادہ تھی؛ اِس لیئے اس طبقہ میں ہم یہ نام بھی اضافہ کیئے دیتے ہیں۔