انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق اور لاحق کسے کہتے ہیں؟ جس شخص سے امام کی نماز کی کچھ رکعتیں رہ گئی ہوں، اور وہ بعد کی رکعتوں میں امام کے ساتھ شریک ہوا ہو اس کو "مسبوق" کہتے ہیں، جو شخص ابتداء میں امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوا تھا مگر کسی وجہ سے اس کی بعد کی رکعتیں امام کے ساتھ نہیں ہوئیں، اس کو "لاحق" کہتے ہیں، مثلاً جو شخص امام کے ساتھ دُوسری رکعت میں شریک ہوا وہ "مسبوق" ہے، اور جو شخص امام کے ساتھ پہلی رکعت میں شریک تھا، مگر دُوسری رکعت میں کسی وجہ سے شریک نہیں رہا، وہ "لاحق" ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۴۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)