انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابوبردہؓ بن نیار نام ونسب ہانی نام،ابوبردہ کنیت،قبیلۂ بلی سے ہیں سلسلۂ نسب یہ ہے (ماخوذ ازکتب رجال) ہانی بن نیار ابن عمرو بن عبید بن کلاب بن دھمان بن غنم بن ذبیان بن ہمیم بن کاہل بن ذہل بن بلے۔ اسلام عقبۂ ثانیہ میں مسلمان ہوئے غزوات بدر، احد،خندق،اورتمام غزوات میں شرکت کی،غزوہ احد میں مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے تھے جن میں ایک ابو بردہؓ کا تھا،فتحِ مکہ میں بنو حارثہ کا علم انہی کے پاس تھا۔ عہد نبوت کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تمام لڑائیوں میں شریک رہے وفات امیر معاویہؓ کے زمانۂ خلافت میں ۴۱ ھ میں وفات پائی اولاد کوئی اولاد نہیں چھوڑی فضل وکمال البتہ معنوی اولاد بہت سی ہیں اوران میں سے بعض کے نام یہ ہیں،براء بن عازبؓ (بھانجے تھے) جابر بن عبداللہؓ،عبدالرحمن بن جابرؓ، کعب بن عمیر بن عقبہ بن نیار، نصر بن یسار، بشیر بن یسار روایتوں کی تعداد ۲۰ ہے