انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تعبیر کا صحیح طریقہ جب انسان کا فریضہ احکام الٰہی کا اتباع ہے تو اس کا صاف اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ قرآن وسنت کا جوحکم صریح اور واضح ہو اسے اپنے واضح معنی میں ہی اختیار کیا جائے اور محض اس بنا پر اس میں توڑ مروڑ اور تاویل وتحریف کا ارتکاب نہ کیا جائے کہ یہ واضح معنی ہمارے نفس کو پسند نہیں آرہے ہیں، اللہ تعالی نے اپنی کتاب ہماری ہدایت کے لیے نازل فرمائی ہے اور اس لیے نازل فرمائی ہے کہ احکام کا ادراک ہم اپنی عقل سے نہیں کرسکتے تھے ؛لہٰذا اس کی تشریح وتفسیر میں اگر ہم اپنی خواہشات کی بنا پر دور دراز کار تاویلات اختیار کریں گے تو یہ ان احکام کا نہیں بلکہ اپنی خواہشات کا اتباع ہوگا اور اس سے کتاب الٰہی کا مقصدِ نزول ہی تلپٹ ہوکر رہ جائے گا۔