انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** الفانسوچہارم کی اسلامی شہروں پر غارت گری مغربی اندلس میں بنو عباد کے علاوہ اوربھی بعض چھوٹے چھوٹے رئیس خود مختارانہ حکومت کررہے تھے جو بنو عباد کے ماتحت نہ تھے، ان میں سے اکثر عیسائی بادشاہ کے زیر حمایت آگئے تھے،الفانسو چہارم اسلامی شہروں کو لوٹ کر اورمسلمان رئیسوں سے خراج وصول کرکے خوب طاقت ور ہوگیاتھا، اس نے عیسائیوں کی ایک عظیم الشان فوج جمع کرکے ۴۷۸ ھ میں بنی ذوالنون کے آخری بادشاہ قادر نامی سے طلیطہ چھین لیا اور تمام مسلمان سلاطین کو تنگ کرنا شروع کیا۔