انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شاعری شاعری عربوں کا خاص فن ہے، معاویہ کو شعر وشاعری کانہایت اچھا مذاق تھا،وہ شعر کو تہذیب اخلاق کا بہترین ذریعہ سمجھتے تھے ؛چنانچہ کہتے تھےکہ مرد پر اپنی اولاد کی تادیب فرض ہے اور ادب کا بلند ترین مرتبہ شعر ہے، اس لئے تم لوگ شعر کو اپنا سب سے بڑا مطمع نظر بناؤ اورا س کی عادت ڈالو میں لیلۃ الہر پر میں سخت مصیبت کی وجہ سے بھاگنے کوتھا لیکن اس رات کو صرف عمرو بن الاطنابہ کے اشعار نے مجھے ثابت قدم رکھا۔ (کتاب العمدہ ابن رشیق:۱۰)