انوار اسلام |
س کتاب ک |
اگر امام قعدۂ اخیرہ میں بھول کر کھڑا ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ آخری قعدہ فرض ہے، اگر کوئی شخص بھول کر کھڑا ہوجائے تو پانچویں رکعت کے سجدہ سے پہلے اُسے لوٹ آنا چاہئے، فرض میں تاخیر کی وجہ سے اس پر سجدۂ سہو واجب ہے، اس سے نماز ہوجائے گی، لیکن اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا تو فرض نماز باطل ہوگئی ، ایک اور رکعت ملاکر پوری کرلے اور فرض دوبارہ پڑھے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷۱، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۲۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)