انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** خلافت اورپیری مریدی بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سورۂ نور کی آیت استخلاف میں جس خلافت کا وعدہ خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ پیری مریدی کا سلسلہ مراد ہے،میر نزدیک یہ سراسر نادرست اورغلط عقیدہ ہے،یہ مانا کہ پیر بھی اپنے مریدوں پر حکمراں ہوتا ہے؛ لیکن اس حکومت وخلافت کے نافذ الفرمان ہونے میں زمین و آسمان کا فرق ہے کسی پیر کو زمین کا حاکم اورزمین کاد اورہرگز نہیں کہا جاسکتا، قرآن کریم نے خلیفہ کے معنی سمجھانے میں آدم و داؤد کا نام لے کر اوران کی مثالیں بیان فرما کر کسی اشتباہ کا موقع باقی نہیں رکھا ہم کو بہرحال قرآن کریم ہی کی اصطلاح سے کام لینا ہے،قرآن کریم اپنے الفاظ کے معنی خود بتادیتا ہے۔