انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو عمرو اسمٰعیل بن نجید السلمیؒ (۱)جس کا نفس اس کے نزدیک عزیز ہو تو سمجھ لوکہ اس کا دین ذلیل ہوگیا ۔ (۲)جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کو صالحین کی خدمت اور ان سے محبت کی توفیق دیتا ہے اور جن باتوں کی طرف وہ حضرات اشارہ کرتے ہیں اس کو وہ قبول کرتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ خیرات کا راستہ اس کے لئے آسان فرمادیتے ہیں ، اور ریاء سے اس کو محفوظ رکھتے ہیں ۔ (۳)جس نے اپنے محاسن کو ایسی ذات پر ظاہر کیا جو اس کے نفع و ضرر کی مالک نہ ہو تو اس نے اپنے جہل کا اظہار کیا ۔