انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز کے دوران وقت ختم ہوگیا تونماز ادا ہوئی یا قضاء؟ اگر فجر کی نماز میں آفتاب طلوع ہوگیا تو یہ نماز فاسد ہوگئی، آفتاب اونچا ہونے کے بعد قضاء پڑھے، فجر کے سواء دوسری نمازیں خروجِ وقت سے فاسد نہیں ہوتیں، ایسی نمازیں ادا ہوئیں یا قضاء اس بارے میں چار قول ہیں: (۱)اگر تحریمہ وقت کے اندر ہوئی تو اداء ہے ورنہ قضاء۔ (۲)اگر ایک رکعت وقت کے اندر پالی تو اداء ورنہ قضاء۔ (۳)جو حصہ وقت کے اندر پڑھا وہ اداء ہے باقی قضاء ہے۔ (۴)جس نماز کا کوئی حصہ بھی وقت کے بعد ہو وہ پوری نماز قضاء ہے۔ قول ِ اوّل زیادہ مشہور ہے اور بابِ قضاء الفوائت میں زیادہ تر یہی مذکور ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)