انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۴)حضرت سعدبن ابی وقاصؓ(۵۵ھ) آپؓ عشرۂ مبشرہ صحابہؓ میں سے ہیں، جنگِ بدر میں شامل ہوئے، آپؓ پہلے فرد ہیں جنھوں نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، آپؓ سے حضرت عمرؓ اور حضرت عائشہ صدیقہؓ نے بھی روایات لی ہیں، حضرت سعید بن المسیبؓ، حضرت علقمہؓ، ابوعثمان النہدیؒ اور حضرت مجاہدؒ جیسے اکابر تابعینؒ آپؓ کے شاگرد تھے، آپؓ معرکہ صفین میں حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ دونوں سے کنارہ کش رہے، حضرت علیؓ آپ کے اس موقف میں آپؓ پر رشک کرتے تھے۔