انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مغرب کے وقت ظہراور عصر کی قضاء پہلے کیسے ادا کرے؟ مغرب کا وقت امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک قریب ڈیڑھ گھنٹہ رہتا ہے، پس ظہر و عصر کو پہلے قضاء کرکے پھر مغرب کی نماز بھی وقت میں پڑھ لے، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر وقتیہ نماز کا وقت تنگ ہوجائے کہ سوائے وقتیہ نماز کے قضاء کی گنجائش نہ رہی تو پھر ترتیب ساقط ہوجاتی ہے، اس حالت میں وقتیہ نمازپہلے پڑھ لے بعد میں قضاء پڑھے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۴۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)