انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یوسف مستنصر امیر ناصر کی وفات کے بعد ۱۱ شعبان ۶۱۰ھ کو اس کا بیٹا یوسف تخت نشین ہوا اور اپنا لقب مستنصر رکھا،تخت نشینی کے وقت اُس کی عمر ۱۶ سال کی تھی وہ یکم شوال ۵۹۴ھ کو پیدا ہوا تھا،دس سال تخت نشینی کے وقت اُس کی عمر ۱۶ سال کی تھی وہ یکم شوال ۵۹۴ھ کو پیدا ہوا تھا، دس سال تخت نشین رہ کر ۶۲۰ھ کے ماہ شوال میں لا ولد فوت ہوا، یہ نہایت عیش پرست اورکم ہمت شخص تھا،عیسائیوں نے اندلس کے اکثر حصہ پر قبضہ کرلیا،بعض صوبوں کے والیوں نے اپنے صوبوں کو جواں مردی کے ساتھ عیسائیوں کی دست بردے سے محفوظ رکھا،مگر مستنصر مرتے وقت تک مراقش سے باہر نہ نکلا اور بادشاہ ہوکر کبھی اندلس میں نہ آیاا۔