انوار اسلام |
س کتاب ک |
جو شخص روزہ کی طاقت نہ رکھتا ہو کیا وہ بھی تراویح پڑھے؟ اگر کوئی شخص بوجہ بیماری رمضان المبارک کے روزے نہ رکھ سکتا ہو تو اُسے روزے نہ رکھنے کی اجازت ہے، تندرست ہونے کے بعد روزوں کی قضاءکرلے اور اگر بیماری ایسی ہو کہ اس سے اچھا ہونے کی امید نہ ہو تو ہر روزے کے بدلے صدقۂ فطر کی مقدار فدیہ دے دیا کرے اور تراویح پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اُسے تراویح ضرور پڑھنی چاہئے، تراویح مستقل عبادت ہے ، یہ صحیح نہیں کہ جو روزہ رکھے وہی تراویح پڑھے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۳۰، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)