انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فال تفاول اورتشاوم یعنی نیک فالی اوربد فالی کے بھی بہت قائل تھے،کوے کو بہت منحوس اورموجب فراق سمجھتے تھے،عربی زبان میں چونکہ کوّے کو غراب کہتے ہیں اس لئے مسافرت کو غربت اورمسافرکو غریب کہنے لگے،یعنی کوّے کے اثر سے جُدائی اور مسافرت میں انسان مبتلا ہوتا ہے،الو کو بھی بہت منحوس جانتے تھے،ان کے نزدیک الو کے بولنے سے موت اورویرانی ہوتی تھی، عطسہ (چھینک) کو بھی موجب بدفالی سمجھتے تھے،بعض لوگ ساحر تھے،وہ جادو گری کا پیشہ کرتے تھے اور شیطان کو اپنا دوست بنانے کے لئے بڑی بڑی ریاضتوں میں مصروف ہوتے تھے۔