انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عطاف بن سفیان کی بغاوت سنہ۱۷۷ھ میں عطاف بن سفیان ازدی نے علم بغاوت بلند کرکے موصل اور اس کی نواحی ولایتوں پرقبضہ کرلیا اور گورنرموصل کودارالامارت میں محصور ومحبوس کرکے چار ہزار جنگ آوروں کولے کر خراج وصول کرنا شروع کردیا، یہ حالات سن کرہارون خود بغداد سے فوج لے کراس طرف گیا، عطاف آرمینیا کی طرف بھاگ گیا، ہارون نے موصل کی شہرپناہ کومنہدم کرادیا اور بغاوت مصر اور بغاوتِ خراسان کی خبر سن کرفوراً بغداد واپس چلا آیا، عطاف آرمینیا سے شہر رقہ میں واپس چلا آیا اور یہیں سکونت اختیار کرکے خاموش زندگی بسر کرنے لگا؛ اسی سال عبدالرزاق بن حمید ثعلبی نے بلادِروم پرفوج کشی کی اور رومیوں کوسزادے کرواپس آیا۔