انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شرح احادیث کی ضرورت جس طرح قرآن پاک کے لیئے تفسیر کی ضرورت ہے؛ اسی طرح حدیث کی کتابوں کے لیئے شرح کی ضرورت ہوتی ہے؛ طلبہ کوہروقت احوال رواۃ کا استحضار نہیں ہوتا نہ ایک کتاب کے مطالعہ کے وقت یہ مستحضرت ہوتا ہے کہ دوسری کتابوں میں یہ روایت بس اتنی ہے یااس سے کم وبیش اور یہ کہ اس موضوع پر اور کون کون سی روایات ہیں؟ شارح اپنی شرح میں جہاں ضرورت سمجھتا ہے کسی راوی کے حالات بتادیتا ہے؛ اسی طرح کسی موضوع پرمختلف احادیث وارد ہوں توجہاں صاحب کتاب نے ایک حدیث پیش کی، شارح اس میں اس موضوع کی دوسری احادیث کوبھی زیرِبحث لے آتا ہے، اس میں صحابہ کا عمل کیا تھا یاان کے مسالک کیا کیا تھے، وہ ان کی طرف بھی اشارہ کرجاتا ہے؛ پھران احادیث سے جواحکام نکلتے ہیں شارح ان پر بھی بحث کرتا ہے اور ائمہ کے مختلف مذاہب اس میں زیرِبحث آجاتے ہیں، شارح بالغ نظر ہے توشرح حدیث میں عصری تقاضوں پر بھی بات کرتا جاتا ہے؛ غرض شرح حدیث ایک ایسا فن ہے جس میں جملہ اسلامی علوم زیرِبحث آتے ہیں۔