انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نہروان سے حضرت علیؓ کی واپسی خوارج کا فتنہ فروکرنے کے بعد جب حضرت علیؓ نہروان سے واپس ہوئے پھر فوج کو امیر معاویہؓ سے مقابلہ کیلئے تیاری کا حکم دیا ان لوگوں نے عذر کیا کہ امیر المومنین ہمارے ترکش خالی ہوگئے، تلواریں گٹھلی ہوگئیں اورنیزوں کی انیاں ٹوٹ گئیں اور بہت سے لوگ واپس جاچکے اس لئے ہم کو وطن پہنچ کر از سر نو تیاری کا موقع دیا جائے تاکہ ہم پھر سے اپنی قوت مجتمع کرکے دشمن کے مقابلہ کے لائق ہوسکیں، اس عذر پر حضرت علیؓ نے آگے بڑھ کر مقام نخیلہ میں قیام کیا یہاں پہنچنے کے بعد مقابلہ کی تیاریوں کے بجائے آپ کے ساتھی آہستہ آہستہ فوج سے نکل کر اپنے اپنے گھروں کا راستہ لینے لگے اورآپ کے ساتھ صرف مخصوص جماعت باقی رہ گئی، اس لئے آپ نے فی الحال معاویہؓ سے مقابلہ کے خیال کو ترک کردیا۔ (ابن اثیر:۶/۲۹۲،۲۹۳)