انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وضو کےفروعی مسائل اگر داڑھی گھنی ہو تو شعر مسترسل (یعنی لٹکے ہوئے بالوں) کےعلاوہ جو داڑھی کا ظاہری حصہ ہےاس کو دھونا واجب ہوگا۔حوالہ عن إبراهيم ، أنه قال في الوضوء :يمسح « ظاهر لحيته مع وجهه »(الاثار باب الوضوء ۲۰/۱) بند اگر داڑھی ہلکی ہو تو داڑھی کے ظاہری حصہ کو دھونا کافی نہ ہوگا، بلکہ پانی کا داڑھی کے چمڑے تک پہنچانا ضروری ہوگا۔ حوالہ عن عبد الرحمن بن أبي ليلى ، قال :إن استطعت أن تبلغ بالماء أصول اللحية فافعل.(مصنف ابن ابي شيبة في غسل اللحية في الوضوء ۱۴/۱شاملة ) بند داڑھی کے لٹکے ہوئے بالوں کا دھونا واجب نہیں ، اسی طرح اس کا مسح کرنا بھی واجب نہیں۔ حوالہ عن إبراهيم ؛ أنهما كانا يستحبان أن يمسحا باطن اللحية في الوضوء. (مصنف ابن ابي شيبة في غسل اللحية في الوضوء ۱۴/۱شاملة ) بند اگر ناخن میں کوئی ایسی چیز ہو جو پانی کے چمڑے تک پہنچنے میں روکاوٹ بنتی ہو جیسے موم اور آٹا تو اس کا ختم کرنا اور اس کے نیچے کا حصہ دھونا واجب ہوگا۔ حوالہ الرَّضَاعَةِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهَا فِى الْمَرْأَةِ تَتَوَضَّأُ وَعَلَيْهَا الْخِضَابُ قَالَتْ :اسْلُتِيهِ وَأَرْغِمِيهِ.(السنن الكبري للبيهقي باب فِى نَزْعِ الْخِضَابِ عِنْدَ الْوُضُوءِ إِذَا كَانَ يَمْنَعُ الْمَاءَ ۳۶۷شاملة موقع وزارة الأوقاف المصرية ) بند ناخن کا میل اور مکھی کی بیٹ چمڑے تک پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ نہیں ہوتے۔حوالہ عن وابصة بن معبد قال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كل شئ حتى سألته عن الوسخ الذي يكون في الاظفار فقال دع ما يريبك إلى ما لا يريبك(مجمع الزوائد باب إزالة الوسخ من الاظفار ۲۳۸/۱شاملة موقع يعسوب) یعنی جب وہاں تک پانی کے پہنچنے کا یقین ہوتواس سلسلے میں شک وغیرہ مت کرو؛ اس لیے کہ میل اور بیٹ اتنے ملائم ہوتے ہیں کہ اس میں پانی رِس کر اندر پہنچ جاتا ہے؛ بند اگر تنگ انگوٹھی کو بغیر حرکت دیئے پانی چمڑے تک نہ پہنچ پائے تو اس کو حرکت دینا ضروری ہوگا۔ حوالہ عن أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ(ابن ماجه بَاب تَخْلِيلِ الْأَصَابِعِ: ۴۴۳) بند اگر پیروں کی پھٹن کا دھونا نقصان دہ ہوتا ہو تو اس پھٹن پر لگی ہوئی دوا پر ہاتھ پھیر لینا کافی ہوگا۔ حوالہ عَنْ أَشْعَثَ قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِىَّ فَقُلْتُ : انْكَسَرَتْ يَدِى وَعَلَيْهَا خِرْقَتُهَا وَعِيدَانُهَا وَجَبَائِرُهَا ، فَرُبَّمَا أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ. فَقَالَ : امْسَحْ عَلَيْهَا بِالْمَاءِ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَعْذِرُ بِالْمَعْذِرَةِ.(السنن الكبري للبيهقي باب الْمَسْحِ عَلَى الْعَصَائِبِ وَالْجَبَائِرِ: ۱۱۲۹) بند اگر وضو میں سر کا مسح کرے پھر بال کو مونڈھوائے تو مسح نہ لوٹا ئے گا۔ حوالہ ولا نقض بإزالة شعر وأخذ ظفر ونحوهما(الفقه الاسلامي وادلته تعليق على النواقض: ۳۸۴/۱) بند اس لیے کہ وہ ناقضِ مسح یاوضو نہیں ہے۔ جب وضو کرے پھر ناخن تراشے یا مونچھ کاٹے تو پھر ان کو دوبارہ نہ دھوئے۔ حوالہ وَقَالَ الْحَسَنُ إِنْ أَخَذَ مِنْ شَعَرِهِ وَأَظْفَارِهِ أَوْ خَلَعَ خُفَّيْهِ فَلَا وُضُوءَ عَلَيْهِ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ (بخاری بَاب مَنْ لَمْ يَرَ الْوُضُوءَ إِلَّا مِنْ الْمَخْرَجَيْنِ مِنْ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ: ۳۰۱/۱)عن الحسن ؛ في الرجل يأخذ من شعره ومن أظفاره بعد ما يتوضأ ؟ قال :لا شيء عليه(مصنف ابن ابي شيبة الرجل يأخذ من شعره أيتوضأ ؟۵۲/۱ شاملة ) بند