انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہوازن وثقیف کا اجتماع ابھی اس حال میں دو ہفتے بھی نہ گذرے تھے کہ ہوازن و ثقیف کے جنگجو قبیلوں کے سرداروں نے مالک بن عوف نضری کے پاس جمع ہوکر یہ طئے کیا کہ مسلمانوں پر حملہ کردیاجائے، یہ دونوں قبیلے بڑے بہادر اور لڑائی کے دھنی تھے، ثقیف عزت و شوکت میں قریش کے ہمسر سمجھے جاتے تھے، دولت و ثروت میں بھی ان سے کم نہ تھے، ہوازن تیر اندازی میں بے مثل مہارت رکھتے تھے اور مویشیوں کی کثرت نے بھی ان کا کوئی حریف نہ تھا ، ان قبائل کے ساتھ مضر ، جشم اور سعدبن بکر کے قبیلے تھے ، ان سب کا تعلق قیس عیلان سے تھا ، انھوں نے باہم مشورہ کرکے مالک بن عوف نضری کو سپہ سالار تجویز کیا جس کی عمر اس وقت تیس سال تھی اور مسلمانوں پر عام حملہ کا منصوبہ بنایا،