انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء پڑھے بغیر جماعت کے ساتھ شریک ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ اگر جماعت کے ساتھ شرکت سے قبل قضاء نماز یاد ہو تو جماعت میں شریک نہ ہو بلکہ پہلے قضاء پڑھے، مگر مسجد میں ہو تو قضاء کے گناہ کو زحفی رکھنے کے لئے لاز ہے کہ فجر و مغرب کے سواء دوسرے اوقات کی جماعت میں بہ نیت نفل شریک ہوجائے، بعد میں پہلے قضاء اور پھر اداء پڑھے اور اگر سہواً جماعت میں شامل ہوگیا تو امام کے ساتھ یہ نماز پوری کرلے، یہ نماز نفل ہوگئی، اس کے بعد قضاء نماز پڑھے، پھر اس کے بعد امام کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز دوبارہ پڑھے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)