انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگرچھینک یاکھانسی پرپیشاب کے قطرات آجائیں تو كيا حكم ہے؟ چھینک آنے پر، کھانسی کرنے پر، وزن اُٹھانے پر پیشاب کے قطرات نکلنے کی وجہ سے وضو واجب ہوتا ہے نہ کہ غسل، ایسے مریض کو چاہئے کہ نماز سے پہلے یا قرآن چھونے سے پہلے وضو کرلے، زبانی قرآن پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری نہیں؛ اگر پیشاب کے قطرات ہتھیلی کی گہرائی کے برابر پھیل گئے ہوں، تو کپڑے کے آلودہ حصہ کوبھی دھونا واجب ہوگا؛ اگراس سے کم ہو تو واجب نہیں؛ بلکہ مستحب ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۷۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)