انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امین کی ولی عہدی ہارون الرشید کے بیٹے مامون الرشید کی پیدائش کا ذکر تواوپر آچکا ہے کہ ہارون الرشید کی تخت نشینی کے وقت سنہ۱۷۰ھ میں پیدا ہوا تھا؛ مگرمامون الرشید مراجل نامی اُمِّ ولد کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا، جومجوسی النسل تھی؛ اسی سال یعنی سنہ۱۷۰ھ میں اس کا دوسرا بیٹا محمدامین اس کی بیوی زبیدہ خاتون بنت جعفر بن منصور بن محمد بن علی بن عبداللہ بن عباس کے بطن سے پیدا ہوا تھا، امین کا اتالیق فضل بن یحییٰ بن خالد بن برمک اور مامون کا اتالیق جعفر بن یحییٰ بن خالد بن برمک تھا، فضل کی خواہش یہ تھی کہ ہارون الرشید اپنے بیٹے امین کواپنا ولی عہد بنائے اور جعفر اس کوشش میں تھا کہ مامون ولی عہد ہو؛ چونکہ امین ہاشمیہ کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا؛ نیز فضل کے ساتھ زبیدہ خاتون کی کوشش بھی شامل تھیں جوہارون الرشید کی بڑی چہیتی بیوی تھی؛ لہٰذا سنہ۱۷۵ھ میں جب کہ امین کی عمر صرف پانچ برس کی تھی ہارون الرشید نے لوگوں سے امین کی ولی عہدی کی بیعت لی، اسی سنہ۱۷۵ھ میں ہارون الرشید نے عباس بن جعفر بن محمد بن اشعث کوخراسان کی گورنری سے معزول کرکے خالد بن عطاء کندی کومامور فرمایا۔