انوار اسلام |
س کتاب ک |
بلڈبینک کا قیام کیا حکم رکھتا ہے؟ بلڈبینک اس وقت ایک ضرورت ہے، صورتِ حال یہ ہے کہ انسان کبھی بھی کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے اور اسے خون کی ضرورت پڑسکتی ہے..... اس لیے ایسے بینک ایک طبی ضرورت بن گئے ہیں اورالضرورات تبیح المحظورات کے تحت اس کی اجازت دی جانی چاہیے؛ جہاں تک خون خریدنے کی بات ہے تووہ ازراہِ حاجت جائز ہے؛ مگرمسئلہ خون کی فروخت کا ہے، یہ جائز نہیں؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صراحت موجود ہے کہ آپ نے خون کی بیع سے منع فرمایا ہے؛ پس خون فروخت کرنے والا گنہگار ہوگا اور اس کی قیمت اس کے حق میں حرام ہوگی۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۳۶)