انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جادواوربیماری سے متعلق جادو کو دفع کرنے کی دعاء حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ یہود نے حضور پاک ﷺ کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے لئے کچھ کردیا،جس سے آپ ﷺ کو سخت تکلیف پہنچی،یعنی جادو کردیا تھا۔ چنانچہ حضرت جبرئیل علیہ السلام معوذتین لے کر تشریف لائے اور یہ دعاء(جس سے سحر و کرتب کا اثر دور ہوجائے) پیش کیا۔ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْ ءٍ یُوْذِیْکَ مِنْ کُلِّ عَیْنِ وَنَفْسٍ حَاسِدٍ اَللّٰھُمَّ یَشْفِیْکَ ترجمہ: اللہ کے نام سے ہر تکلیف دہ چیزوں سے جھاڑتا ہوں،ہر نظر سے اور حاسد سے اللہ تم کو شفا دے۔ (الدعاء:۲/۱۳۱۳)