انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت کلثوم بن ؓ الہدم نام سب کلثوم نام، صاحب رحل رسول اللہ ﷺ لقب ،سلسلۂ نسب یہ ہے، کلثوم بن الہدم بن امرؤ القیس بن حارث بن زید بن عبید بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس ضعیفی کا عالم تھا کہ اسلام کی صدا کانوں میں پہنچی اور انہوں نے اس کو لبیک کہا۔ ہجرت نبوی تھوڑے دنوں کے بعد آنحضرتﷺ نے ہجرت فرمائی ،ابتداءً قبیلہ عمرو بن عوف میں نزول اجلاس ہوا اور حضرت کلثومؓ کے مکان میں قیام فرمایا گھر پہنچے حضرت کلثومؓ نے اپنے نوکر کو آوازدی، یا نجیح عرب شگون اور فال کے عادی ہوتے تھے ارشاد ہوا ،انجحت یا ابابکر!آنحضرتﷺ یہاں چار روز مقیم رہے اس کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مسکن کو نوازا۔ وفات مسجد نبوی اورازواج مطہرات کے حجروں کی تعمیر شروع تھی اور بدر کو بہت کم عرصہ باقی تھا کہ پیغام اجل آپہنچا، اس بنا پر حضرت کلثومؓ کسی غزوہ میں شریک نہ ہوسکے ،ہجرت کے بعد صحابہؓ میں یہ پہلی موت تھی اس کے چند دنوں کے بعد اسلام کے پرجوش داعی حضرت ابو امامہؓ نے بھی داعی اجل کو لبیک کہا۔