انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مہر کا بیان مہر کی حقیقت warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. مہروہ چیز ہے جو عقد نکاح کی وجہ سے شوہر کی طرف سے عورت کو اس لیے دیا جاتا ہے کہ اس نے خاص منافع کا اس کو مالک بنادیاہے۔ حوالہ المهر: هو المال الذي تستحقه الزوجة على زوجها بالعقد عليها أو بالدخول بها حقيقة۔(الفقه الاسلامي وادلته تعريف المهر وحكمه وحكمته وسبب إلزام الرجل به:۲۳۷/۹)۔ بند مہر کے تقریباً دس نام ہیں: (۱)صداق، (۲)مہر، (۳)نحلۃ، (۴)فريضہ، (۵)حباء، (۶)اجر، (۷)عقر، (۸)علائق، (۹)صدقۃ، (۱۰)عطیۃ حوالہ قَالَ فِي النَّهْرِ وَقَدْ جَمَعَهَا بَعْضُهُمْ فِي قَوْلِهِ : صَدَاقٌ وَمَهْرٌ نِحْلَةٌ وَفَرِيضَةٌ حِبَاءٌ وَأَجْرٌ ثُمَّ عُقْرٌ عَلَائِقُ لَكِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ الْعَطِيَّةَ وَالصَّدَقَةَ (رد المحتار بَابُ الْمَهْرِ وَمِنْ أَسْمَائِهِ :۴۹۴/۹) بند مہر کیوں ضروری ہے اسلام ازدواجی تعلق کو ایک مقدس اور محترم رشتہ سمجھتا ہے اورچونکہ مرد خاندانی نظام میں ذمہ دار کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے گو یا وہ اپنی بیوی کے جسم کے مخصوص حصہ کا مالک ہوتا ہے اور شریعت کے دائرہ میں ره كر اس کے لیے عورت سے فائدہ اٹھانا جائز ہوتا ہے،دوسری بات یہ ہے کہ یہ رشتہ نکاح دنیا کی مخلوقات میں سے صرف انسان ہی کے ساتھ مخصوص ہے اور یہ انسان پر اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے کیونکہ اس (نکاح) سے خاندانوں کا وجود اور نسب وغیرہ کی حفاظت ہوجاتی ہے اس لیےرشتہ کی اہمیت اور عصمت نسوانی کے احترام کے طور پر نکاح کے ساتھ مہر کو ضروری قرار دیاگیا ہے، یہ عورت یا اس کی عصمت کی قیمت نہیں، ایسا نہیں ہے کہ مرد مہر ادا کرکے عورت کا مالک بن جاتا ہے بلکہ شوہر کی طرف سے وہ ایک تحفہ احترام ہے جو وہ اپنی رفیقۂ حیات کے لیے پیش کرتا ہے۔ حوالہ والحكمة من وجوب المهر: هو إظهار خطر هذا العقد ومكانته، وإعزاز المرأة وإكرامها، وتقديم الدليل على بناء حياة زوجية كريمة معها، وتوفير حسن النية على قصد معاشرتها بالمعروف، ودوام الزواج. وفيه تمكين المرأة من التهيؤ للزواج بما يلزم لها من لباس ونفقة۔(الفقه الاسلامي وادلته تعريف المهر وحكمه وحكمته: ۲۳۹/۹)۔بند