انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالمومن مرید خاص ابن تومرت اسی عرصہ میں اس کے پاس ایک شخص عبدالمومن نامی جو ایک بربری قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا،آیا اور خاص الخاص تلامذہ ومرید بن کے زمرہ میں شامل ہوا، عبدالمومن اپنے فطری جذبات وخیالات میں ابن تو مرت سے پوری مشابہت رکھتا تھا،ابن تومرت کی جانب لوگ بڑی کثرت سے متوجہ ہونے لگے،امیر المسلمین کے فقہائے دربار لے امیر کو مشورہ دیا کہ ابن تومرت کو قتل کردیا جائے،لیکن علی بن یوسف نے کہا کہ مجھ کو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اس کو قتل کروں،آخر فقہاء کے اصرار پر اس کو شہر مراقش سے نکلوادیا گیا،ابن تومرت نے اپنے رفیقوں کے ساتھ سلسلہ کوہِ اطلس کے ایک گاؤں میں قیام کیا اور وہاں بربری قبائل جوق درجوق آ آ کر اس کی جماعت میں شامل ہونے لگے۔