انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رکوع اور سجدہ کی تکبیراتِ انتقال کا کیا طریقہ ہے؟ تکبیر کہنے کا بہتر طریقہ یہ ہےکہ جوں ہی رکوع اور سجدہ کے لئے جھکے تکبیر کہنا شروع کرے اور رکوع اور سجدہ کی کیفیت میں پہنچنے تک تکبیر مکمل کرلے؛ البتہ اگر کوئی شخص تکبیر کو اتنا دراز کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہو تو جیسے ہی جھکے تکبیر کہے؛ البتہ اگر امام ضعیف ہو اور اسے اندیشہ ہو کہ شروع میں تکبیر کہنے کی وجہ سے مقتدی اس سے پہلے ہی رکوع یا سجدہ میں چلے جائیں گے تو اس کے لئے مناسب ہے کہ رکوع اور سجدہ کے قریب پہنچ کر تکبیر کہے؛ تاکہ کسی رکن میں مقتدی امام سے پہلے نہ چلے جائیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے سختی سے منع فرمایا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۷۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)