انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدۂ تلاوت کب ادا کریں؟اس سلسلہ کےمسائل و احکام کیا آیتِ سجدہ پڑھتے ہی فوراً سجدہ کرنا ضروری ہے؟ آیتِ سجدہ پڑھ کر مستحب یہ ہے کہ جلدی سجدہ کرلیا جائے، جو شخص بے وضو ہو وہ حفظ تلاوت تو کرسکتا ہے مگر سجدہ نہیں کرسکتا ، اس لئے باوضو تلاوت کرنا اعلیٰ بات ہے ، تاکہ آیتِ سجدہ جب آئے تو فوراً سجدہ کرلے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۶۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)