انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غزوہ بُحران یا بنوسُلیم(جمادی الاول۳ہجری) مدینہ سے ساٹھ میل اور بہ روایت دیگر ۹۶ میل کے فاصلہ پر جنوب مشرق میں ایک مقام فُرعہ تھا اور اس کے قریب ہی ایک اور موضع بُحران کے نام سے مشہور تھاجہاں بنوسُلیم کا جنگجو قبیلہ آباد تھا، حضور ﷺکو اطلاع ملی کہ بنو سُلیم مدینہ پر حملہ کی خاطربُحران میں جمع ہو رہے ہیں، چنانچہ آپﷺ حضرت عبداللہ ؓ بن اُم مکتوم کونائب بنا کر ۶ جمادی الاول ۳ ہجری کو تین سو صحابہ کے ہمراہ روانہ ہوئے ، دشمن آپﷺ کی آمد کی اطلاع پا کر منتشر ہو گئے اور جنگ نہیں ہوئی، آپﷺ دس دن بعد ۱۶ جمادی الاول کو مدینہ لوٹ آئے۔