انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معاشی سہولت کا ایک عمل حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ ایک شخص آپﷺ کی خدمت میں آیا، فقر وفاقہ اورتنگی معاش کی شکایت کی،آپ ﷺ نے اس سے فرمایا جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرو خواہ کوئی ہو یا نہ ہو،پھر مجھ پر سلام بھیجو۔ اَلصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ پھر ایک بار سورۂ اخلاص پڑھو؛چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اللہ پاک نے اس پر رزق کی بارش فرمادی،یہاں تک کہ وہ اقرباء اورپڑوسیوں پر بھی بہانے لگا۔ (القول البدیع:۱۲۴)