انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وحی اور کشف وحی صرف انبیاء علیہم السلام کے ساتھ خاص ہے اور کسی بھی غیر نبی کو خواہ وہ تقدس اور ولایت کے کتنے بلند مقام پر ہو وحی نہیں آسکتی،البتہ بعض اوقات اللہ تعالی اپنے بعض خاص بندوں کو کچھ باتیں بتادیتا ہے اسے کشف یا الہام کہا جاتا ہے ،کشف اور الہام میں حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ نے یہ فرق بیان فرمایا ہے کہ کشف کا تعلق حسّیات سے ہے یعنی اس میں کو ئی چیز یا واقعہ آنکھوں سے نظر آجاتا ہے اور الہام کا تعلق وجدانیات سے ہے یعنی اس میں کوئی چیز نظر نہیں آتی صرف دل میں کوئی بات ڈال دی جاتی ہے اسی لیے عموماً الہام کشف کی بہ نسبت صحیح ہوتا ہے ۔ (فیض الباری: ۱/۱۹)