انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ردت مہرہ مہرہ میں کچھ لوگ عمان کے مقیم تھے ،ان کے علاوہ عبدالقیس کے لوگ بھی وہاں موجود تھے ازد اور بنی سعد وغیرہ قبائل بھی وہاں آبا دتھے یہ سب کے سب مرتد ہوکر ریاست وامارت کے معاملہ میں دو گروہوں کے اندر منقسم ہوکر آپس میں لڑائی جھگڑا کررہے تھے ،عکرمہؓ نے مہرہ میں پہنچ کر ان لوگوں کو اسلام کی دعوت دی،اُن میں سے ایک گروہ نے اسلام قبول کرلیا دوسرے نے جس کا سردار مصیح تھا،اسلام قبول کرنے سے انکار اوراپنے ارتداد پر اصرار کیا ،عکرمہؓ نے گروہ مسلم کو اپنے ساتھ لے کر مرتدین پر حملہ کیا اور شکست فاش دے کر اُن کے سردار کو قتل کردیا،اس فتح کا نواحی علاقوں پر خاص اثر پڑا ارد گرد کے تمام قبائل بخوشی اسلام میں داخل ہوگئے، عکرمہؓ نے مالِ غنیمت کے ساتھ اسلامی کامیابیوں کی مفصل کیفیت لکھ کر حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خدمت میں بھیجی ،وہاں سے جواب آیا کہ تم یمن کی طرف روانہ ہوکر مہاجربنؓ ابی امیہ کے لشکر میں شریک ہوجاؤ۔