انوار اسلام |
س کتاب ک |
اذان اور خطبہ کے درمیان إِنَّ اللہَ وَمَلَائِکَتَہُ الخ، پڑھنا صحيح ہے؟ اذانِ ثانی کے بعد إِنَّ اللہَ وَمَلَائِکَتَہُ الخ، پڑھنے کا ذکر نہ قرآن میں ہے نہ حدیث میں ہے نہ صحابہ کرام سے ثابت ہے، اس لیے یہ نئی چیز ہے، دین میں پسندیدہ طریقہ وہ ہے جوحضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ متبوعین سے منقول وماخوذ ہے، جوچیز ایسی نہ ہو وہ اگرچہ دیکھنے میں کتنی ہی اچھی معلوم ہوتی ہو؛ مگرشرعاً پسندیدہ اور قابل اتباع نہیں؛ بلکہ قابل ترک ہے، حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری شرح بخاری شریف میں امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی روایت نقل کی ہے کہ جب امام خطبہ کے لیے نکلے توصلوٰۃ وکلام سب موقوف کردیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۸۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)