انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ میں چوتھی تکبیر کے بعد کیا پڑھے؟ ظاہر روایت تویہی ہے کہ چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیردیا جائے درمیان میں کچھ نہ پڑھا جائے؛ لیکن دوسری روایات میں بعض دُعائیں پڑھنا بھی منقول ہے؛ چنانچہ بحرالرائق میں ہے: وَأَشَارَ بِقَوْلِهِ وَتَسْلِيمَتَيْنِ بَعْدَ الرَّابِعَةِ إلَى أَنَّهُ لَاشَيْءَ بَعْدَهَا غَيْرُهُمَا وَهُوَظَاهِرُ الْمَذْهَبِ وَقِيلَ يَقُولُ ﴿ اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ(البقرۃ:۲۰۱)﴾ إلَى آخِرِهِ وَقِيلَ ﴿ رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران:۸)﴾ إلَى آخِرِهِ وَقِيلَ يُخَيَّرُ بَيْنَ السُّكُوتِ وَالدُّعَاءِ۔ (البحرالرائق، کِتَابُ الصَّلَاۃِ، بَابُ الْجَنَائِزِ:۲/۳۲۱، مکتبہ رشیدیہ۔ مکتبہ شاملہ، صفحہ نمبر:۵/۳۲۳،موقع الإسلام) (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۵۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)