انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنت پڑھنے والوں کا انتظار خطیب کے لیے ضروری نہیں خطیب کو سنت پڑھنے والوں کی فراغت کا انتظار کرنا لازم نہیں ہے، جس وقت، وقت مقرر ہوجائے، خطیب خطبہ کے لیے کھڑا ہوسکتا ہے، اس پرکچھ مواخذہ اور گناہ نہیں ہے؛ کیونکہ متبوع ہے تابع نہیں ہے، مقتدیوں کوتویہ حکم ہے کہ جس وقت خطیب خطبہ کے لیے منبر پرجاوے نوافل وسنن نہ پڑھیں؛ لیکن خطیب کویہ حکم نہیں ہے کہ وہ فراغت کا انتظار کرے اور اگردوچار منٹ کا وہ انتظار کرے تواس میں کچھ حرج بھی نہیں ہے؛ لیکن انتظار نہ کرنے سے گنہگار نہ ہوگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۷۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)