انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح میں قراءت کی مسنون مقدار کیا ہے؟ فقہاء نے لکھا ہے کہ اس زمانہ میں افضل یہ ہے کہ تراویح میں اتنی مقدار قراءت ہو کہ جس سے مقتدیوں کو دشواری نہ ہو، اگر مقتدی یہ کہیں کہ تراویح میں پورا قرآن ختم مت کراؤ بلکہ سورتوں سے پڑھو، تو اس میں کچھ قباحت نہیں ہے، بہر حال مقتدیوں کی حالت کا لحاظ رکھا جائے ۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۶۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)